مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے مجاہدین کی مزاحمتی کاروائیوں نے غاصب صیہونی سیاسی اور عسکری حکام کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔
گزشتہ منگل کو انجام پانے والے "عیلی" آپریشن نے صیہونیوں کو مکمل سراسیمہ کر دیا ہے۔ مذکورہ آپریشن میں دو نوجوانوں نے عیلی شہر میں گھس کر کامیاب آپریشن انجام دیا تھا جس کے نتیجے میں چار صیہونی ہلاک ہوگئے تھے۔
صیہونی آبادکاروں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مارنے، جلانے اور املاک کو نذر آتش کرنے کا وحشت ناک سلسلہ پھر سے شروع کیا ہے جو ان کی سفاکیت کو واضح کر رہا ہے۔
مغربی کنارہ غاصب اسرائیلی فوج اور صیہونی آبادکاروں کی 1948 کی سرزمین کے شہروں کی اسٹریٹجک گہرائی ہے اور یہ غاصب قابضین کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ مزاحمت کا عمل اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک غاصب آبادکاروں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
یہ بات واضح ہے کہ صیہونیوں کے گزشتہ برسوں سے جاری محاصرے کے نتیجے میں بھوک و افلاس اور قتل و غارت گری کے وحشیانہ اقدامات سے مغربی کنارے میں ناامنی پھیل گئی ہے جس کے ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت اور قابض صیہونی آبادکار ہیں۔
آپ کا تبصرہ